فنجا کریڈٹ کیا ہے؟

فنجا لایا ہے آپ کے لیئے %100 سود سے پاک اسلامک کریانہ کریڈٹ جو کہ آپ فنجا کے منتخب شدہ ڈسٹری بیوٹر سے سامان خریدنے کے لیئے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ %100 شرعی ہے کیونکہ اس میں فنجا سامان کی تجارت پر کریڈٹ دے رہا ہے اور اسکا طریقہ کار عام لون (قرضہ جات) سے بلکل مختلف ہے۔

یہ کریڈٹ آپ کو بغیر کسی شرط یا کاغذی کاروائی کے، انتہائی مناسب شرح منافع پر حاصل ہو گا۔ شروع میں یہ سہولت زیادہ سے زیادہ 50,000 روپے تک کے کریڈٹ کے لیئے ہوگی۔

اس سہولت کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

اس سہولت سے فائدہ حاصل کرنے کے لیئے فنجا میں اپنی رجسٹریشن کروائیں۔ رجسٹریشن ہونے کے بعد، سامان کی ڈلیوری کے وقت سامان کریڈٹ پر لینے کی درخواست فنجا ایپ کے ذریعے دیں۔ انوائس پر بننے والی رقم فنجا آپ کی طرف سے ادا کر دے گا۔ یہ رقم آپ فنجا کو منتخب کردہ معیاد کے مطابق 7، 15 یا 30 دن میں شرح منافع سمیت واپس کریں گے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہمارا نمائندہ آپ کے پاس آکر آپ کی رجسٹریشن کرے اور سہولت کے بارے میں معلومات فراہم کرے تو فنجا کی ہیلپ لائن 03400007505 پر رابطہ کریں یا اپنے آرڈر بُکر/ ڈی ایس آر کو درخواست کریں کہ وہ فنجا کے منتخب کردہ نمائندے سے آپ کا رابطہ کروا دے۔

آپ کو یہ کریڈٹ حاصل کرنے کا کیا فائدہ ہے؟

اس میں دوکاندار کا منافع ہی منافع ہے۔ آپ زیادہ سامان خرید کر زیادہ بیچ سکتے ہیں اور منافع کی رقم سے فنجا کے شرح منافع ادا کر سکتے ہیں۔

پیسے کی کمی کی وجہ سے دوکان اب کبھی سامان سے خالی نہیں رہے گی۔

ایک بار کریڈٹ لیں، بار بار سامان خریدنے کے لئے پیسے گھمائیں اور کم از کم %12 سے %16 منافع پائیں۔ ایسے منافع بڑھانے کے طریقہ کار کو سمجھنے کے لیئے نیچے دی گئی تصویر سے مدد لیں۔

یہ پیغام ان کے نام جو ہیں ہر محلے کی شان


عمومی سوالات

آن بورڈ کرنے اور ٹرانزیکشن کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
آن بورڈنگ اور ٹرانزیکشن میں 3 منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگتا۔ کیونکہ یہ نظام موقع پر اپ ڈیٹ ہو تا ہے تو جب آن بورڈنگ اور والٹ ترتیب دینے کے مراحل مکمل ہو چکے ہوں تو ریٹیلر فوری ٹرانزیکشن کر سکتا ہے۔
7 ،15 اور 30 دن کے لیے منافع بالترتیب% 2 ،% 2.5 اور% 4 ہیں۔
ضروری ہے کہ ریٹیلر کے پاس سمارٹ فون ہو جس میں فنجا والٹ موجود ہو اور اس کے ساتھ ساتھ وہ فنجا ریٹیلر ایپ میں آن بورڈ بھی ہو۔
ابتداء میں ایک ریٹیلر 50 ہزار روپے تک کا کریڈٹ حاصل کر سکتا ہے، البتہ تین دفعہ کامیابی کے ساتھ واپسی کے بعد ریٹیلر کی درخواست پر یہ حد بڑھائی جا سکتی ہے۔
ہم آپ کے دیگر سوالات کا جواب دینے کے لئیے حاضر ہیں۔ آپ مندرجہ ذیل فون نمبرز پر ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں:
042-34500379
042-38100050