Menu

بورڈ آف ڈائریکٹرز پروفائل

Qasif Shahid

قاصف شاہد

چیف ایگزیکٹو آفیسراور شریک بانی/ڈائریکٹر

ڈیجیٹل پیمنٹس کی شروعات کرنے والے قاصف کے پاس مقامی اور بین الاقوامی بینکوں میں موبائل مالیاتی سروسز پر کام کرنے کا 22 سالہ وسیع تجربہ ہے۔ وہ سنگاپور میں اے بی این ایمرو کے ڈیجیٹل ہیڈ تھے اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ساتھ پاکستان میں منتقل ہوئے۔ وہ ایم سی بی میں ڈیجیٹل بینکنگ کے ہیڈ کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ آج انہیں پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹس کو فروغ دینے والے جدید مالیاتی اداروں کے بانی اراکین میں شمار کیا جاتا ہے۔

Monis Rehman

مونس رحمان

شریک بانی اور ڈائریکٹر

پاکستان میں انٹرنیٹ انڈسٹری کے بانیوں میں سے ایک مونس آن لائن کاروبار کھڑے کرنے اور چلانے کا 25 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ ملک کے سب سے بڑے آن لائن جاب پلیٹ فارم، روزی کے بانی اور چیئرمین بھی ہیں۔ انہیں متعدد باراکیسویں صدی کے سرکردہ انٹرپرینیورز کی فہرست میں شامل کیا جاچکا ہے۔ فوربز نے اپنی "ایشیا میں 50 سال سے کم عمر بہترین کاروباری افراد" کی فہرست میں مونس کو 6 نمبر پہ رکھا ہے۔

Kamran Zuberi

کامران زبیری

چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر

سٹی پاکستان اور بینک الفلاح کے ساتھ ریٹیل، کارپوریٹ اور ادارہ جاتی بینکنگ میں +16 سال کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھنے والے ایک سابق بینکر۔ سٹی پاکستان کے ساتھ اپنے 8 سالوں میں، کامران کو سٹی ایٹ ورک (پے رول مینجمنٹ) کے آغاز کے ساتھ ساتھ ویلتھ مینجمنٹ کے کاروبار میں ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کرنے پر تسلیم کیا گیا۔ کارپوریٹ بینکنگ میں، کامران ملٹی نیشنل ایف ایم سی جی، ایئر لائن، فارماسیوٹیکل اور لاجسٹکس پورٹ فولیوز کا انتظام دیکھ رہے تھے۔

انہوں نے 2018 میں فنجا میں شمولیت اختیار کی اور ادارے کی ترقی کو آگے بڑھایا۔ 2020 میں، انہیں بینکوں، ایف ایم سی جی اور دیگر مارکیٹ پلیئرز، جو کہ فنجا کے ساتھ قرض دینے میں شراکت کر سکتے تھے، کے ساتھ کاروباری تعلقات استوار کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر لینڈنگ ادارے کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا۔

Qasif Shahid

ڈاکٹر محمد عمران اشرف عثمانی

آزاد ڈائریکٹر

عثمانی ایل ایل بی کے ساتھ ساتھ اسلامک فنانس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھتے ہیں۔ وہ اس وقت میزان بینک لمیٹڈ کے شریعہ سپروائزری بورڈ کے گروپ ہیڈ اور وائس چیئرمین کے طور پر کام کر رہے ہیں، جہاں وہ اسلامک بینکنگ کی پراڈکٹس بنانے اور بینکنگ سسٹم کو شرعی اصولوں پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ عثمانی اینڈ کمپنی پرائویٹ لیمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں، جو مالیاتی اورغیرمالیاتی شعبوں میں مقامی اور بین الاقوامی اداروں کو اسلامی مالیاتی مشاورت، شرعی مشاورتی اور متعلقہ ذیلی خدمات فراہم کرتی ہے۔