ہمارے ادارہ جاتی صارفین (سٹارٹ اپس، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار اور دیگر ادارے) کے لیئے فکسڈ ٹرم قرضہ جات کی سہولت تاکہ ان کی پیسوں کی رسد اور ماہانہ اخراجات سے نمٹنے میں درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے۔ ہمارہ طریقہِ کارخاص طور پرعمومی رکاوٹوں کو دور کرنے اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیئے ترتیب دیا گیا ہے۔
کمپنیوں پر قرضوں کے بوجھ (ڈیٹ برڈن) کا حساب ہمارے اپنے تیار کردہ الگورِدمز سے لگایا جاتا ہے، جوکہ آرٹفیشل انٹیلیجنس اور منی لانڈرنگ رِسک اسیسمنٹ ماڈلز کو استعمال کرتے ہوئے کریڈٹ کی منظوری اور حد مقرر کرتے ہیں، تاکہ واپسی کے دورانیے کو کم سے کم رکھا جائے اور مراحل کو آسان بنایا جا سکے۔
ہم 30 دن تک کے لیے مقررہ مدت کی مالی امداد پیش کرتے ہیں۔ اس سہولت کی قلیل مدتی نوعیت کاروباری اداروں کو اپنی ورکنگ کیپیٹل فنانس کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ تمام چارجز کا حساب کریڈٹ کی فراہمی کے وقت اس کی مخصوص مدت کے مطابق کیا جاتا ہے۔ چھوٹے ٹکٹ کے قرضے بغیر کسی باضابطہ ضمانت کے تقاضوں کے حاصل کیے جاسکتے ہیں، جب کہ بڑی کریڈٹ سہولیات کے لیے این بی ایف سی کی طرف سے جاری کردہ ضوابط کے مطابق عمومی ضمانت کی ضرورت ہوتی ہے۔