Menu

شرائط و ضوابط

یہ شرائط و ضوابط فنجا پرائویٹ لیمیٹڈ کے ای ایم آئی والٹ سروس کے استعمال پر لاگو ہوتے ہیں۔

براہ مہربانی یہ شرائط و ضوابط غور سے پڑھیں۔

یہ شرائط و ضوابط قانونی طور پر لاگو ہوتی ہیں، اس لیئے براہ مہربانی ان کو منظور کرنے سے پہلے بغور پڑھ لیں۔ یہ معاہدہ فنجا ای ایم آئی والٹ رجسٹریشن کے وقت کسٹمر اورفنجا پرائویٹ لیمیٹڈ، اور اس کے جانشینوں اور اس کے اختیار یافتہ افراد کے درمیان قابلِ عمل ہے۔
ای ایم آئی والٹ اکاؤنٹ ایک ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹ ہے جو آپ کو سمارٹ فون میں موجود ایپ کے ذریعے فنڈز تک رسائی حاصل کرنے اور رقوم کو منتقل کرنے کے قابل بناتا ہے۔
یہ شرائط و ضوابط اور ان میں کی گئی ترامیم، جس کا ضابطہ یہاں بیان کیا گیا ہے، ای ایم آئی ریگولیشنز کے تحت ای ایم آئی والٹ اکاؤنٹ سروس کے استعمال (جس کے ذرائع بشمول، لیکن محدود نہیں، فنجا کے ملک بھر میں بااختیار ایجنٹس، موبائل، انٹرنیٹ، فون بینکنگ اور آئی وی آر، جو کہ وقتاً فوقتاً فنجا فراہم کرسکتا ہے، ہیں) کے سلسلے میں کسٹمر اور فنجا کے حقوق اور ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہیں۔

شرائط و ضوابط برائے استعمال ای ایم آئی والٹ
فنجا پرائویٹ لیمیٹڈ

  1. ای ایم آئی والٹ کسٹمرکی طرف ایپ کے ذریعے یا فنجا کے نامزد ایجنٹوں کی ایپ پر مقررہ ڈیجیٹل فارم میں بائیومیٹرک تصدیق یا فنجا کی طرف سے باقاعد تصدیق کے ذریعے کھولا جا سکتا ہے۔ فنجا اپنی صوابدید پر ایسی درخواستوں کو قبول یا مسترد کرنے کا حقدار ہو گا جو فنجا کی پالیسی کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتی ہیں۔
  2. ای ایم آئی موبائل والیٹ کھولنے یا چلانے والے کسی بھی شخص کے بارے میں یہ سمجھا جائے گا کہ اس نے شرائط و ضوابط کو پڑھا، سمجھ لیا اور قبول کرلیا۔
  3. یہ سروس حاصل کرنے کے مقصد کے لیے، کسٹمر کا پاکستان میں کسی ایک موبائل نیٹ ورک آپریٹر کا موبائل صارف ہونا ضروری ہے۔
  4. کسٹمر یہ مانتا اور اقرار کرتا ہے کہ ایک شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کے ساتھ صرف ایک ای ایم آئی والٹ اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے، اور اس حد کا تعین ای ایم آئی قواعد و ضوابط کے تحت کیا جائے گا۔ براہ مہربانی مزید معلومات کے لیئے کال سینٹر پر رابطہ کریں۔
  5. ہرای ایم آئی والیٹ اکاؤنٹ کاایک مخصوص نمبر ہوگا جوکہ اس سروس کے استعمال کے لیے کسٹمر کا فراہم کردہ موبائل نمبرہی ہو ہوگا، اور جس کا ای ایم آئی والیٹ اکاؤنٹ اور اس کے استعمال سے متعلق سے فنجا کے ساتھ تمام خط و کتابت میں حوالہ دیا جائے گا۔
  6. فنجا کسٹمر کے ای ایم آئی والیٹ اکاؤنٹ کی رازداری کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔ اس کے باوجود، اگر قانون کے مطابق کسی تفتیشی ایجنسی یا کسی سرکاری ایجنسی کو اس کی ضرورت ہو تو فنجا اس بارے معلومات فراہم کر سکتا ہے۔

کسٹمر کی نمائندگی اور ذمہ داری

7. کسمٹمر درج ذیل نکات کو من وعن اور بغیر کسی شرط کے پورا کرنے کا اقرار کرتا ہے:

  1. یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ ای ایم آئی والیٹ اکاؤنٹ سروسز کے استعمال کے لیے کسٹمر کی طرف سے فراہم کردہ موبائل نمبر کی سم، کسٹمر کے اپنےنام پر رجسٹرڈ ہو۔
  2. پِن، سکیورٹی کوڈ اور ذاتی معلومات صیغہِ راز میں رکھی جائیں گی۔
  3. کسی بھی غیر مجاز شخص کو موبائل فون، پِن، ذاتی معلومات اور سیکیورٹی کوڈز تک رسائی نہیں دہ جائے گی۔
  4. موبائل فون کو بغیر توجہ کے نہیں چھوڑا جائے گا۔ کسٹمر کی ذاتی معلومات، سیکورٹی کوڈز اور/ یا پِن تک رسائی رکھنے والا کوئی شخص اسے غلط طریقے سے استعمال کر سکتا ہے۔
  5. کسی بھی صورت میں اپنا پِن یا سکیورٹی کوڈ اپنے موبائل فون میں محفوظ نہیں کیا جائے گا۔
  6. اپنے پِن اور سکیورٹی کوڈ کو باقاعدگی سے تبدیل کیا جائے گا اور آسانی سے معلوم کیے جا سکنے والے پاسورڈ مثلاً تاریخ پیدائش، عرفی نام، ماں کا نام یا ایک ترتیب میں ہندسوے وغیرہ، نہیں استعمال کیے جائیں گے۔
  7. اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ وہ موبائل فون یا الیکٹرانک ڈیوائس جس میں ای ایم آئی والٹ استعمال کیا جا رہا ہے ایسے وائرس (سپائی ویر، ورمز، کی لاگرز، ٹروجنز وغیرہ) جوکہ کسٹمر کی ذاتی معلومات یا سکیورٹی کوڈز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، سے پاک ہے۔
  8. ایسی کسی بھی فون کال جو کہ بینک کی طرف سے تصور کی جا رہی ہو میں اپنا سکیورٹی کوڈ اور پِن نہیں بتایا جائے گا۔
  9. کسی بھی حالت میں کسی بھی ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا ای میل میں موصول ہونے والے لنک، یا کسی دوسری جگہ پر اپنا پِن، سیکیورٹی کوڈز یا ذاتی معلومات درج نہیں کیا جائے گا جب تک ایسی کوئی درخواست خود کسٹمر کی طرف سے نہ دی گئی ہو۔
  10. شرائط و ضوابط کی کسی بھی خلاف ورزی، کسٹمر کی طرف سے لاپرواہی یا بے عملی، یا فون نیٹ ورک کی سروس میں معطلی کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے فنجا بری الذمہ ہو گا۔
  11. فنجا کے پاس قانون کے مطابق کسی بھی مالیاتی ادارے/تفتیشی ایجنسی یا کسی سرکاری ایجنسی سے کسی بھی دھوکہ دہی کی سرگرمی/ڈپازٹ/منتقلی کی اطلاع موصول ہونے کی صورت میں تحقیقات سے پہلے رقم کو بلاک کرنے یا اکاؤنٹ کو معطل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔
  12. کسٹمر ہر وقت فنجا کو اپنے ای ایم آئی والٹ اکاؤنٹ میں اس کے حقِ ملکیت سے زیادہ منتقل ہونے والی کسی بھی رقم کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا چاہے وہ سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ہو یا تکنیکی خرابی کی وجہ سے اور فنجا کے پاس یہ حق ہو گا کہ وہ ایسی کسی بھی رقم کو کسٹمر کے اکاؤنٹ میں ڈیبٹ شمار کرے اور اس کی وصولی کرے۔
  13. کسٹمرز اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کی جانے والی کسی بھی غیر قانونی رقوم کی منتقلی اور منی لانڈرنگ کی سرگرمی کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ہوگا۔
  14. اگر لین دین کی نگرانی کے دوران اکاؤنٹ میں کوئی مشکوک، غیر معمولی لین دین دیکھنے میں آتا ہے تو فنجا کو اکاؤنٹ کو معطل کرنے کا حق حاصل ہوگا اور فنجا کو کسٹمر سے لین دین کی تفصیلات پوچھنے/ تحقیقات کرنے کا حق حاصل ہوگا۔
  15. فنجا موبائل نیٹ ورک پورٹیبلٹی (ایم این پی) کی وجہ سے اکاؤنٹ ہولڈر کو درپیش کسی بھی سروس کے مسئلے کے لیے ذمہ دار نہیں ہوگا۔
  16. فنجا ایپ کو اگر ایک ہی موبائل فون پر دوبارہ انسٹال کیا جاتا ہے یا کسی نئے موبائل فون پر انسٹال کیا جاتا ہے تو ای ایم آئی والٹ اکاؤنٹ کو ایکٹیویشن کے عمل سے گزرنا ضروری ہوگا۔

نوٹ: اگر فنجا کو کسٹمر کی طرف سے اس کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کے بارے میں کوئی معلومات ملتی ہے، تو فنجا کے پاس صوابدیدی اختیارہوگا کہ موبائل والٹ اکاؤنٹ کو کسی مزید نوٹس یا اس کے بغیر بند کردے۔

شرائط و ضوابط برائے استعمال ای ایم آئی مرچنٹ والٹ
فنجا پرائویٹ لیمیٹڈ

یہ شرائط و ضوابط قانونی طور پر لاگو ہوتی ہیں، اس لیئے براہ مہربانی ان کو منظور کرنے سے پہلے بغور پڑھ لیں۔ یہ معاہدہ فنجا ای ایم آئی مرچنٹ والٹ رجسٹریشن کے وقت کسٹمر اورفنجا پرائویٹ لیمیٹڈ، اور اس کے جانشینوں اور اس کے اختیار یافتہ افراد کے درمیان قابلِ عمل ہے۔

ای ایم آئی مرچنٹ والٹ اکاؤنٹ ایک ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹ ہے جو آپ کو سمارٹ فون میں موجود ایپ کے ذریعے کوئی سامان یا سروس بیچنے پر معاوضہ وصول کرنے فنڈز تک رسائی حاصل کرنے اور رقوم کو منتقل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

یہ شرائط و ضوابط اور ان میں کی گئی ترامیم، جس کا ضابطہ یہاں بیان کیا گیا ہے، ای ایم آئی مرچنٹ والٹ اکاؤنٹ سروس کے استعمال کے سلسلے میں کسٹمر اور فنجا کے حقوق اور ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہیں۔

ای ایم آئی مرچنٹ موبائل والٹ کھولنا (اکاؤنٹ کھولنا)

  1. ای ایم آئی مرچنٹ والٹ اکاؤنٹ کسٹمرکی طرف ایپ کے ذریعے یا فنجا کے نامزد ایجنٹوں کی ایپ پر مقررہ ڈیجیٹل فارم میں بائیومیٹرک تصدیق یا فنجا کی طرف سے باقاعد تصدیق کے ذریعے کھولا جا سکتا ہے۔ فنجا اپنی صوابدید پر ایسی درخواستوں کو قبول یا مسترد کرنے کا حقدار ہو گا جو فنجا کی پالیسی کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتی ہیں۔
  2. ی ایم آئی مرچنٹ موبائل والیٹ کھولنے یا چلانے والے کسی بھی شخص کے بارے میں یہ سمجھا جائے گا کہ اس نے شرائط و ضوابط کو پڑھا، سمجھ لیا اور قبول کرلیا۔
  3. یہ سروس حاصل کرنے کے مقصد کے لیے، کسٹمر کا پاکستان میں کسی ایک موبائل نیٹ ورک آپریٹر کا موبائل صارف ہونا ضروری ہے۔
  4. کسٹمر یہ مانتا اور اقرار کرتا ہے کہ ایک شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کے ساتھ صرف ایک ای ایم آئی مرچنٹ والٹ اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے، اور اس حد کا تعین ای ایم آئی مرچنٹ قواعد و ضوابط کے تحت کیا جائے گا۔
  5. ہرای ایم آئی مرچنٹ والیٹ اکاؤنٹ کاایک مخصوص نمبر ہوگا جوکہ اس سروس کے استعمال کے لیے کسٹمر کا فراہم کردہ موبائل نمبرہی ہو ہوگا، اور جس کا ای ایم آئی مرچنٹ والیٹ اکاؤنٹ اور اس کے استعمال سے متعلق سے فنجا کے ساتھ تمام خط و کتابت میں حوالہ دیا جائے گا۔
  6. فنجا کسٹمر کے ای ایم آئی مرچنٹ والیٹ اکاؤنٹ کی رازداری کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔ اس کے باوجود، اگر قانون کے مطابق کسی تفتیشی ایجنسی یا کسی سرکاری ایجنسی کو اس کی ضرورت ہو تو فنجا اس بارے معلومات فراہم کر سکتا ہے۔
  7. مرچنٹ اکاؤنٹ صرف جائز سامان اور خدمات کی فراہمی کے نتیجے میں ادائیگیوں کی ڈیجیٹل وصولی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

کسٹمر کی نمائندگی اور ذمہ داری

7. کسمٹمر درج ذیل نکات کو من وعن اور بغیر کسی شرط کے پورا کرنے کا اقرار کرتا ہے:

  1. یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ ای ایم آئی والٹ مرچنٹ اکاؤنٹ سروسز کے استعمال کے لیے کسٹمر کی طرف سے فراہم کردہ موبائل نمبر کی سم، کسٹمر کے اپنےنام پر رجسٹرڈ ہو۔
  2. پِن، سکیورٹی کوڈ اور ذاتی معلومات صیغہِ راز میں رکھی جائیں گی۔
  3. کسی بھی غیر مجاز شخص کو موبائل فون، پِن، ذاتی معلومات اور سیکیورٹی کوڈز تک رسائی نہیں دہ جائے گی۔
  4. موبائل فون کو بغیر توجہ کے نہیں چھوڑا جائے گا۔ کسٹمر کی ذاتی معلومات، سیکورٹی کوڈز اور/ یا پِن تک رسائی رکھنے والا کوئی شخص اسے غلط طریقے سے استعمال کر سکتا ہے۔
  5. کسی بھی صورت میں اپنا پِن یا سکیورٹی کوڈ اپنے موبائل فون میں محفوظ نہیں کیا جائے گا۔
  6. اپنے پِن اور سکیورٹی کوڈ کو باقاعدگی سے تبدیل کیا جائے گا اور آسانی سے معلوم کیے جا سکنے والے پاسورڈ مثلاً تاریخ پیدائش، عرفی نام، ماں کا نام یا ایک ترتیب میں ہندسوے وغیرہ، نہیں استعمال کیے جائیں گے۔
  7. کسٹمر اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ کاروبار اس کی انفرادی ملکیت ہے۔
  8. اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ وہ موبائل فون یا الیکٹرانک ڈیوائس جس میں ای ایم آئی مرچنٹ والٹ استعمال کیا جا رہا ہے ایسے وائرس (سپائی ویر، ورمز، کی لاگرز، ٹروجنز وغیرہ) جوکہ کسٹمر کی ذاتی معلومات یا سکیورٹی کوڈز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، سے پاک ہے۔
  9. ایسی کسی بھی فون کال جو کہ بینک کی طرف سے تصور کی جا رہی ہو میں اپنا سکیورٹی کوڈ اور پِن نہیں بتایا جائے گا۔
  10. کسی بھی حالت میں کسی بھی ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا ای میل میں موصول ہونے والے لنک، یا کسی دوسری جگہ پر اپنا پِن، سیکیورٹی کوڈز یا ذاتی معلومات درج نہیں کیا جائے گا جب تک ایسی کوئی درخواست خود کسٹمر کی طرف سے نہ دی گئی ہو۔
  11. شرائط و ضوابط کی کسی بھی خلاف ورزی، کسٹمر کی طرف سے لاپرواہی یا بے عملی، یا فون نیٹ ورک کی سروس میں معطلی کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے فنجا بری الذمہ ہو گا۔
  12. فنجا کے پاس قانون کے مطابق کسی بھی مالیاتی ادارے/تفتیشی ایجنسی یا کسی سرکاری ایجنسی سے کسی بھی دھوکہ دہی کی سرگرمی/ڈپازٹ/منتقلی کی اطلاع موصول ہونے کی صورت میں تحقیقات سے پہلے رقم کو بلاک کرنے یا اکاؤنٹ کو معطل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔
  13. کسٹمر ہر وقت فنجا کو اپنے ای ایم آئی والٹ اکاؤنٹ میں اس کے حقِ ملکیت سے زیادہ منتقل ہونے والی کسی بھی رقم کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا چاہے وہ سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ہو یا تکنیکی خرابی کی وجہ سے اور فنجا کے پاس یہ حق ہو گا کہ وہ ایسی کسی بھی رقم کو کسٹمر کے اکاؤنٹ میں ڈیبٹ شمار کرے اور اس کی وصولی کرے۔
  14. کسٹمرز اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کی جانے والی کسی بھی غیر قانونی رقوم کی منتقلی اور منی لانڈرنگ کی سرگرمی کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ہوگا۔
  15. اگر لین دین کی نگرانی کے دوران اکاؤنٹ میں کوئی مشکوک، غیر معمولی لین دین دیکھنے میں آتا ہے تو فنجا کو اکاؤنٹ کو معطل کرنے کا حق حاصل ہوگا اور فنجا کو کسٹمر سے لین دین کی تفصیلات پوچھنے/ تحقیقات کرنے کا حق حاصل ہوگا۔
  16. فنجا موبائل نیٹ ورک پورٹیبلٹی (ایم این پی) کی وجہ سے اکاؤنٹ ہولڈر کو درپیش کسی بھی سروس کے مسئلے کے لیے ذمہ دار نہیں ہوگا۔

نوٹ: اگر فنجا کو کسٹمر کی طرف سے اس کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کے بارے میں کوئی معلومات ملتی ہے، تو فنجا کے پاس صوابدیدی اختیارہوگا کہ مرچنٹ موبائل والٹ اکاؤنٹ کو کسی مزید نوٹس یا اس کے بغیر بند کردے۔